ابنا: بحرين کے عوام نے سياسي قيديوں سے اظہار يکجہتي اور پرامن تحريک کے شہداء کو خراج عقيدت پيش کرنے کے لئے پورے ملک ميں مظاہرے کئے –مظاہرين نے آل خليفہ مردہ باد اور انسانيت کے قاتلوں سے مذاکرات نہيں کريں گے جيسے نعرے لگاکر اس عزم کا اعلان کيا کہ جب تک آل خليفہ حکومت کا خاتمہ نہيں ہوجاتا اس وقت تک وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے –بحريني مظاہرين نے آل خليفہ حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کے تئيں اپني نفرت کا اعلان کرتے ہوئے پرامن مظاہرين پر حکومت کے ظلم وتشدد کي شديد الفاظ ميں مذمت کي –واضح رہے کہ آل خليفہ حکومت نے مظاہروں کو کچلنے کے لئے پورے ملک ميں خوف وہراس کي فضا قائم کررکھي ہے مگر اس کے باوجود ملک کے مختلف علاقوں ميں بحريني شہريوں نے سڑکوں پر نکل کر آل خليفہ کي ظالم حکومت کے خلاف کے مظاہرے کئے –
.......
/169